چاہے حالات جیسے ہوں ، مجھے تم بھول نہ جانا
اور واقعات جیسے ہوں ، مجھے تم بھول نہ جانا
بدلتے وقت کے ساتھ ہی بدلتے ہیں تیرے خیالات
تیرے خیالات جیسے ہوں ، مجھے تم بھول نہ جانا
تم ہو دعاؤں میں سب کے ، مجھے معلوم ہے یہ سب
وہ مناجات جیسے ہوں ، مجھے تم بھول نہ جانا
کبھی واعظ تم کو پوچھے ، جو میرِ شہر بھی روکے
سب ارشادات جیسے ہوں ،مجھے تم بھول نہ جانا
کہاں سیماؔب کہاں تم ، کہاں یہ دل کا آجانا
میرے اوقات جیسے ہوں ، مجھے تم بھول نہ جانا
(عبداللہ سیماب)
0 Comments