میں ایک کمزور سا دل ہوں ،مجھے اتنا نہ تڑپانا
چاہے حالات جیسے ہوں ، مجھے تم بھول نہ جانا
کوئی طاقت کوئی حالت،جدا نہ کر سکے ہم کو
دیکھو یوں میرا بن جانا، سنو یوں مجھے اپنانا
نہیں ممکن کہ پھول ہوں ، وہاں پہ تتلییاں نہ ہوں
تیوری چڑھا کبھی نہ تم ،نہ یوں محفل میں آجانا
بھلا دیں آس پاس والے، لیلیٰ مجنون کے قصے
مجھے یوں پیار تم کرنا ، مجھ سے یوں پیار کروانا
بھلاسکتا ہوں میں تجھ کو ، شاید کہ یہ بھی ممکن ہو
ذرا سا تم ہمت کرنا ، اور مجھے بھول تو جانا
سچ ہے سیماب وہ وعدے پہ، اپنی جان دیدیں گے
اپنےوعدے کوبھی تو تم، اپنی جان دے کےنبھانا
(عبداللہ سیماب)
0 Comments