اُس کا خیال بہت رکھنا


اگر چاہو کسی کو تم
تو اُس کا خیال بہت رکھنا
کبھی وہ روٹھ بھی جائے
جو رشتہ ٹوٹ بھی جائے
یا تم کو غلط فہمی ہو
کوئی گلہ شکوہ جو ہو
تو سنو جیسے بھی جو ہو
اُسے تم چھوڑ نہ جانا
اور رشتہ توڑ نہ دینا
اُسے منا لینا جلدی
یوں گزر جائے نہ سردی
اُس کے جذبات ہرےرکھنا
اُن پہ آجائے نہ زردی
سنو ایک بات بہت قیمتی
اُس کو سنبھال بہت رکھنا
اور اُس کا خیال بہت رکھنا

( عبداللہ سیماؔب )


Post a Comment

0 Comments