زندگی میں کامیاب ہونےکےآسان گرُ (حصہ :7/2)


زندگی میں کامیاب ہونے کے آسان گرُ کو قارئین کی سہولت کی خاطر سات (7) حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ اصل مقصد تب حاصل ہو سکے گا جب ساتوں حصوں کا مطالعہ کیا جائے ۔ پہلے حصے میں وہ اُصول بیان کیے گئےہیں جو کہ عام زندگی میں برتنے  اور کامیاب ہونے کے ہیں۔ حصہ دوم میں اُن اصول پر بات کی گئی ہے جو کہ کاروبار یا مالی معاملات سے زیادہ تر متعلق ہیں ۔یہ سارا مواد چونکہ لکھاری کی زندگی کے شب وروز کے تجربات کا نچوڑ ہے اس لیے قاری کا یا کسی بھی دوسرے متعلقہ یا غیر متعلقہ شخص کا اس سے اتفاق یا اختلاف کوئی حیثیت نہیں رکھتا ۔ہوسکتا ہے کسی اور شخص کے تجربات ان باتوں سے یکسر مختلف ہوں ۔ پھربھی  یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ ذیل میں بیان کیے گئے اُصول یا باتیں ان شاء اللہ  پریشانی سے پاک اور کامیاب زندگی کی طرف لے جانے والی ثابت ہوں گی۔
آئیے ان باتوں کو ایک نظر دیکھتے ہیں ۔
1۔ جو لوگوںمیں جتنا شریف اور اچھا مشہور ہو وہ اتنا ہی زیادہ گھٹیا پن کا مظاہرہ کرے گا بس وقت آنے کی دیر ہے۔
2۔ جہاں پیسہ اور عورت انوالو ہوجائیں وہاں اپنے آپ پر بھی بھروسہ نہ کریں ، چہ جائیکہ کسی اور پر۔
3۔ اپنے ماں باپ کی اولاد کے علاوہ کوئی بہن یا  بھائی نہیں چاہے آپ کتنی ہی عزت اور محبت نچاور کریں ۔
4۔ جو آپ کے جتنا قریب ہو اُس سے اُتنا محتاط رہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ وہ کسی غرض سے آپ کے قریب آیا ہو۔ اورآپ اسے دوست یا خیر خواہ سمجھ بیٹھے ہوں ۔  
5۔ کسی کو قرض دیں تو اتنا دیں کہ کل کو بخش سکیں ورنہ نہ ہی دیں۔ کیوں کہ اکثردیے گئے  قرض واپس ملتے نہیں ۔
6۔ اگرتھوڑی جان پہچان بن جانے پر  کوئی آپ سے قرض مانگ لے تو اُس سے تعلق ختم کرلینا چاہیے ۔
7۔ ماں ، بہن ، بیٹی اور بیوی کے علاوہ کسی بھی عورت پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور مذکورہ  چار کے بارے میں بھی آنکھ اور کان بند نہیں کرنے چاہیئں۔
8۔ جو شخص حساب کتاب کرنے یا حساب مانگنے میں حیل و حجت کرے یا بُرا منائے وہ پکا چور ہے ۔ اُس سے کنارہ کش ہونا بہتر ہے ۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ بہت زیادہ ہے ۔
9۔ ہر تیسرا شخص مشکوک ، دھوکہ باز اور چور ہے ۔ یہ معلوم کرنا چاہیے کہ پہلا دوسرا کون ہے اور تیسرا کون ۔
10۔ جس کام کے بدلے میں آپ ادئیگی کرتے ہیں ، تو جس طرح کام کرنے والا رقم وصول کرتے وقت نوٹ گننے اور پرکھنے میں جھجک اور شرم محسوس نہیں کرتا  ۔ آپ بھی اُسی طرح اُس کا کام گننے اور پرکھنے میں جھجک اور شرم محسوس نہ کریں ۔ کیوں کہ اس طرح آپ بھاری ادائیگی کے بدلے تھوڑا کام پا نے اور  پریشان ہو نے سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ 
نوٹ : مزید باتیں اگلے کالم میں ڈسکس ہوں گیں ان شا ء اللہ ۔

(تحریر :  عبداللہ سیماؔب)

Post a Comment

0 Comments