حلق کی حفاظت

حضرت لقمان علیہ السام کی نصیحت 
حلق کی حفاظت
حضرت لقمان علیہ السلام نے ایک خاص نصیحت یہ فرمائی کہ جب تم دستر خوان پر ہو تو اپنے حلق کی حفاظت کرو۔

 اس نصحت کے دو مطالب ہیں ۔ 
اول یہ کہ زیادہ کھانے سے بچو کیونکہ زیادہ کھانے سے معدہ خراب ہوتا ہے اور سارے جسم کی صحت معدے پر موقوف ہے اور زیادہ کھانے سے وزن بھی زیادہ ہوجاتا ہے ۔ اسی لیے ہمارے دین مبین میں بھی یہی تعلیم دی گئی ہے کہ کھانے کے دوران اپنے پیٹ کے تین حصے کرلینے چاہیئں ۔ ایک کھانے کے لیے ، ایک پانی کے لیے اور ایک ہوا یعنی سانس لینے کے 
لیے ۔۔۔۔ 
اس نصیحت کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ اپنے حلق کو حرام لقمہ سے بچاؤ ۔ اور کھانے سے پہلے دیکھ لو کہ تمھارےحلق میں 
مشتبہ کھانا تو نہیں جارہا ہے ۔ کیونکہ یہ ایسا زہر ہے جوتمھارے دین اور دنیا دونوں کو برباد کرنے کے لیے کافی ہے ۔  

Post a Comment

0 Comments